ایکنا نیوز- جارجیا میں قایم ایرانی رایزنی مرکز کے مطابق آشوری مسلک کے اسقف بنیامین کی دعوت پر ایرانی ثقافتی مرکز کے سفیر مجتبی کامران فرد نے جارجیا کے کلیسا کا دورہ کیا اور «قرآن؛ کتاب ہدایت » کے عنوان سے نشت میں شریک ہوئے
فادر بنیامین نے نشست سے خطاب میں مہمانوں کو
ویلکم کرتے ہویے کلیسا کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ اس طرح کی نشستوں سے مسلمانوں کے حوالے سے نادرست تصورات کا خاتمہ ممکن ہوگا
اور مسلم – عیسائی مذاہب میں بقائے باہمی کا باعث بنے گا
ایرانی
ثقافتی سفیر نے بھی ان نشستوں کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں مذاہب میں ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے
توحید پرستی مشترکہ اقدار
مجتبی کامران نے توحید کو عیسائی اور مسلم مذہب میں محور قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام پیغمبر اسی لیے آئیں تھے تاکہ انسانوں کو وحدت اور اخلاقی اصولوں پر گامزن کرتے
انکا کہنا تھا کہ سورہ آل عمران میں ارشاد ہوتا ہے کہ خدا کی رسی کو مضبوطی سے
تھامے رکھو اور اختلاف میں نہ پڑو اور یہ حکم تمام آسمانی مذاہب کے ماننے والوں کے
لیے ہے
.
انہوں
نے اسلام کے نام ہر دہشت گرد گروپوں کے اقدامات کو قرآن و سنت اور حدیث کے مخالف
قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان
تکفیری گروپوں کے پیچھے استعماری طاقتیں کارفرما ہیں
انجیل 12 اور حضرت عیسی(ع) کا نام 38 بار قرآن میں آیا ہے
ایرانی
رایزنی مرکز کے سربراہ نے کہا کہ انجیل 12
قرآن میں آیا ہے اور حضرت عیسی(ع) کی
ولادت کے حوالے سے قرآن میں محجزہ کے عنوان سے یاد کیا گیا ہے اور قرآن مجید میں
حضرت عیسی کا اسم مبارک 38 بار آیا ہے اور حضرت مریم کے نام سے سورہ کا نام منسوب
کیاگیا ہے