امریکن عوام مسلمان ہمسائیوں سے ملاقات کریں گے

IQNA

امریکن عوام مسلمان ہمسائیوں سے ملاقات کریں گے

5:19 - February 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3500279
بین الاقوامی گروپ: پروگرام «مسلمان ہمسائیوں سے ملاقات کرو» کے عنوان سے 17فروری کو «پیٹسبرگ» شہر میں منایا جارہا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Next Pittsburgh» کے مطابق اسلام فوبیا میں شدت کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں سے اظھار یکجہتی کے لیے پینسیلوانیا صوبے کے شہر پیٹسبرگ میں «مسلمان ہمسائیوں سے ملاقات کرو» کے عنوان سے پروگرام منایا جارہا ہے اس دن میں امریکن عوام اپنےمسلمان ہمسایوں سے ملاقات اور احوال پرسی کریں گے

سوشل مرکز «تھامس مرٹن» کے تعاون سے 17 فروری کو یوم ہمدردی و یکجہتی منایا جائے گا

مذکورہ مرکز سال 1972 سے معاشرے میں عدل و انصاف اور اخوت و برادری کے نعرے کے ساتھ کام کررہا ہے

«تھامس مرٹن» کے رکن مارنی فریٹز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تعصب اور نسل پرستی کی باتیں جہالت کی وجہ سے ہیں

اسلامی مرکز پیٹسبرگ کے نمایندے کلسی شارکاس کا کہنا ہے کہ یہ مسلمانوں کے لیے خوشی اور ایک بہترین فرصت ہے کہ وہ دوسروں سے گھل مل جائیں

شارکاس کے مطابق ان پروگراموں کے زریعے سے دیگر لوگ مسلمانوں کی ثقافت اور رسم و رواج سے مزید بہتر انداز میں آشنا ہوں گے.

نظرات بینندگان
captcha