ایکنا نیوز-
العالم نیوز کے مطابق آل خلیفہ کے مظالم اور گرفتاریوں کے باجود بحرینی عوام نے
مختلف شہروں میں مظاہرہ کیا.
انقلاب بحرین (14 فوریه 2011) کی برسی پر عوام
نے اپنے حقوق کا مطالبہ کیا اور آل خلفیہ کے مظالم کی مذمت کی.
مظاہرین پر فورسز کی جانب سے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال
بھی کیا گیا ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق انقلاب بحرین کے آغاز سے اب تک 160
افراد جنمیں خواتین اور
بچے بھی شامل ہیں فورسز کی فا ئرنگ سے شہید ہوچکے ہیں
اوراس دوران تین ہزار بحرینی عوام کو آل خلفیہ کے مزدورں نے جیلوں میں ڈالدیا ہے.