ایکنا نیوز- حضرت زینب کبری کی ولادت کے حوالے سے عاشقان
اہل بیت کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ایڈیلیڈ کے ملینیم ہال میں جعفریہ اسلامک
سوسا ئٹی کے تعاون سے بعد از
نماز مغربین یہ عظیم جشن منعقد ہوا جس میں خاندان اہلبیت علیہم السلام کے ذاکرین و
مدح خوان حضرات نے ثانی زہراحضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے مناقب و فضائل
بیان کیے۔
حجت الاسلام غلام علی حیدری نے اس پُرمسرّت مراسم میں
حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی معنوی شخصیت کےمختلف درس آموز زاویوں کوبیان
کرتےہوئےکہا:یہ ہستی عالم اسلام کی بہت با عظمت خاتون ہونے کی حیثیت سے واقعۂ
عاشور کی پہچان کروانے والی اور دونوں جہانوں کے علوم رکھنے والی بی بی ہیں۔
انہوں نے آپکی شخصیت کو سیرت طیبہ قرار دیتے ہو ئے اظہار کیا:حضرت زینب سلام اللہ علیہا ایک اسلامی خاتون
ہونے کا مکمل نمونہ ہیں کہ دین مبین اسلام خواتین کی تربیت کیلیے ایسے نمونوں کو
دنیا بھر کے لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔