عراق؛ قومی مقابلہ حفظ کے نتا ئج کا اعلان

IQNA

عراق؛ قومی مقابلہ حفظ کے نتا ئج کا اعلان

8:50 - February 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3500307
بین الاقوامی گروپ: عراق میں طلباء کے درمیان منعقدہ قومی حفظ مقابلوں کے نتایج کا اعلان کردیا گیا

ایکنا نیوز- آستانہ مقدس امام حسین کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق عراق کے طلباء کے درمیان منعقدہ حفظ مقابلوں کا اختتامی پروگرام حرم مطهر امام حسین(ع) میں منعقد کیا گیا

اختتامی تقریب میں ادارہ اوقاف کے ڈپٹی ، حرم مطہر امام حسین کے متولی اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں

تقریب میں اول پوزیشن لینے والے قاری کی تلاوت کے بعد حرم مطهر امام حسین(ع) کے متولی «شیخ عبدالمهدی الکربلایی»،

نے خطاب میں قرآنی تعلیمات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہو ئے مقابلے کے منتظمین کی کوششوں کو سراہا

حفظ مقابلوں میں 800 حافظ قرآن شرکت کررہے تھے جنمیں طلبا و طالبات شامل تھیں جبکہ جونیر اور سنئیر کا الگ الگ مقابلہ منعقد کیا گیا

ہزار حافظ قرآن کے عنوان سے منعقدہ مقابلوں کا آغاز حرم مطهر امام حسین(ع) کے دارالقرآن مرکز کے تعاون سے جمعرات سے ہوا تھا جنمیں عراق کے مختلف شہروں سے طلبا شرکت کررہے تھے

قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں کا مقصد نسل نو کو حفظ قرآن کی جانب ما ئل کرانا ہے جنکو بعد میں دیگر بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں بھی بھیجوایا جاسکتا ہے

3475773

نظرات بینندگان
captcha