امریکہ؛باپردہ عیسا ئی عورت اور حجاب کی دلچسپ وجہ

IQNA

امریکہ؛باپردہ عیسا ئی عورت اور حجاب کی دلچسپ وجہ

8:26 - February 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3500328
بین الاقوامی گروپ: مسیحی خاتون «ننسی الن» امریکہ میں آفس آتے جاتے حجاب کرکے کام پر جاتی ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں سایٹ «Arkansas Online» کے مطابق امریکن خاتون «ننسی الن» امریکہ میں آفس آتے جاتے حجاب کرکے کام پر جاتی ہے اگرچہ وہ مسلمان نہیں۔

سینٹ پیٹرزکلیسا کی رکن الن نے دو مہینے سے حجاب کا استعمال شروع کیا ہے

انکا کہنا ہے کہ وہ یہ کام مسلمانوں اور دیندار طبقے کی حمایت کے لیے ایسا کررہی ہے

ننسی الن کا کہنا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ جیسے سیاست دانوں کے اظھارات کے بعد اس کام کو مزید لگن سے انجام دے رہی ہے.



الن کا کہنا ہے کہ بعض خواتین ان سے عربی میں بات کرنے کی کوشش کرتی ہیں تو وہ انکو کہتی ہے کہ وہ عرب نہیں بلکہ مسلمانوں کی حمایت کے لیے ایسا کررہی ہے.

الن کا کہنا ہے کہ وہ کلیسا ہو یا بازار یا آفس ہرجگہ اسکارف پہن کرجاتی ہے اور اب اسکی عادی ہوچکی ہے.


الن کے مطابق وہ چاہتی ہے کہ لوگ جان لیں کہ جو میڈیا میں دیکھایا جاتا ہے تمام امریکن کی را ئے نہیں بالکل اسی طرح جسطرح مسلمان چاہتا ہے کہ دنیا جان لے کہ جسطرح میڈیا مسلمانوں کو دکھاتا ہے وہ ویسا نہیں ۔


3476592

نظرات بینندگان
captcha