هالینڈ؛ مساجد کے اماموں کے لیے خصوصی دروس کا اهتمام

IQNA

هالینڈ؛ مساجد کے اماموں کے لیے خصوصی دروس کا اهتمام

7:40 - February 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3500333
بین الاقوامی گروپ: هالینڈ حکومت کے مطابق مساجد کے اماموں کو کورس کرانے کا سلسله دوباره شروع کیا جارها هے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں اداره «العربی الجدید» کے مطابق هالینڈ حکومت کے مطابق مساجد کے اماموں کو کورس کرانے کا سلسله دوباره شروع کرنے کا فیصله کیا گیاهے.

هالینڈ حکام کے مطابق کورس شروع کرنے کا مقصد شدت پسندی کا راسته روکنا بتایا جاتا هے

اس سے پهلے یه کورس سال 2006 میں شروع کیا گیا تھا مگراقتصادی مشکلات اور عوام کی عدم دلچسپی کی وجه سے اس سلسلےکو بندکردیا گیا تھا.


هالینڈ کے وزیر تعلیم «جیٹ پاسمیکر» کا کهنا هے که اس حوالے سے یونیورسٹی اور مدارس کے سربراهوں سے تجاویز اور مشورے کے لیے جلد رابطه کیا جا ئے گا.

سال 2006 سے هالینڈ کے شهر «لاهه» میں پروگرام شروع کیا گیا تھا جسمیں مساجد کے امام چار سال کا کورس کرتے مگر کورس میں مجموعی طور پر صرف ایک سو پانچ لوگ شریک هو ئے تھے اور ان میں اکثر درمیان میں هی کورس چھوڑکرچلے گیے تھے اور اسی وجه سے یه سلسله بند کرنا پڑا تھا.

نظرات بینندگان
captcha