بین الاقوامی گروپ: ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی جانب سے سندھ کی پهلی دیوار مهربانی پروگرام کا آغاز هوچکا هے
ایکنا
نیوز- وحدت نیوزکے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے فلاحی شعبے خیر العمل
فائونڈیشن کی جانب سے عالمی شهرت یافته دیوارمهربانی کا جعفرطیارملیرمیں آغاز ،
نادعلی ؑ اسکوائر پر بنائی گئی دیوار مهربانی پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کےرهنماعلی
انور جعفری اور ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو
کرتے هوئے کها که انسانی خدمت کے جذبے سے سرشارمجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے
سندھ کی تاریخ میں پهلی دیوار مهربانی قائم کرکے مثال قائم کردی هے، اس پرآشوب
دورمیں مستحقین کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے هوئے اس کار خیر کا آغاز قابل تقلید هے،
عوامی سطح پر اس اقدام کو بے حد پزیرائی مل رهی هے، مخیر حضرات اپنے گھروں سے فاضل
اشیاء، یعنی کپڑے، جوتے،کمبل ، لحاف اور دیگر اشیائے زندگی یهاں لا رهے هیں جبکه
ضرورت مند افراد اسے اپنے ساتھ لے جارهے هیں .