برطانوی فوجی: داعش قرآن مجید میں بھی بم استعمال کررہی ہے

IQNA

برطانوی فوجی: داعش قرآن مجید میں بھی بم استعمال کررہی ہے

7:41 - February 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3500361
بین الاقوامی گروپ: برطانوی فوجی وارن کا کہنا ہے کہ الرمادی میں داعش کے عناصر قرآن مجید کے نسخوں کے ساتھ بھی بم اور بارودی مواد فٹ کرتے ہیں

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارہ «vetogate»،« کے مطابق عراق میں داعش کی سرگرمیوں کی نظارتی ٹیم کے رکن برطانوی فوجی وارن نے انکشاف کیا ہے کہ داعش جس علاقوں میں شکست سے دوچار ہوتی ہے خارج ہونے سے پہلے ہر چیزجیسے فریج ، واٹر کولر میں بم فٹ کرتی ہے حتی قرآن مجید کے نسخوں میں ۔


برطانیہ کے دفتر خارجہ میں ایک اجلاس سے گفتگو میں وارن نے کہا کہ الرمادی میں بہت سے قرآنی نسخے ایسے ملے جنکے ساتھ بم فٹ کیا گیا تھا.


انہوں نے کہا کہ شام اور عراق میں بعض ایسے مقامات بھی ہیں جہاں داعش شکست سے بچنے کے لیے کم عمر بچوں کو زبردستی میدان میں لڑنے کے لیے بیھجواتی ہے جو تشویشناک امر ہے۔


وارن نے خبردار کیا کہ داعش شام اور عراق میں شکست کا بدلہ لینے کے لیے یورپ میں تخریبی کاروائی کرسکتی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ عراقی حکام نے بھی بموں کی پاکسازی مہم میں عراق کے شهر «السعدیه» اور «جلولاء» میں قرآن نسخوں کے ساتھ بم فٹ کرنے کے واقعات کا انکشاف کیا تھا.


3477673

نظرات بینندگان
captcha