ایران کے بعد پاکستان میں‌بھی “دیوار مہربانی” کا سفر کامیابی سے جاری

IQNA

ایران کے بعد پاکستان میں‌بھی “دیوار مہربانی” کا سفر کامیابی سے جاری

7:44 - February 24, 2016
خبر کا کوڈ: 3500363
بین الاقوامی گروپ: پاکستان کے تین صوبوں میں دیوار مہربانی قا ئم / عوام کا فلاحی منصوبے کو خراج تحسین

ایکنا نیوز- دیوار مہربانی کا ایران سے شروع ہونے والا سفر سرحدی حدود کو پھلانگتا ہوا پاکستان میں بھی پہنچ گیا ہے، فیصل آباد ، لاہور، کوئٹہ حیدرآباد اور کراچی کے بعد اب راولپنڈی میں بھی دیوار مہربانی بنا دی گئی ہے جہاں شہری استعمال شدہ چیزیں رکھتے ہیں اور ضرورت مند لوگ وہ چیزیں اٹھا کر استعمال کرتے ہیں۔

دیوارِ مہربانی‘ وہ دیوار ہے جہاں شہری اپنے عطیہ کردہ جوتے، کپڑے اور دیگر اشیاء چھوڑ جاتے ہیں اور ضرورت مند اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق یہاں سے چیزیں لے جاتے ہیں۔


ایران کے بعد پاکستان میں‌بھی

اس دیوار پر شہری استعمال شدہ چیزیں آکر رکھ دیتے ہیں اور ضرورت مند لوگ وہ چیزیں اٹھا کر استعمال میں لاتے ہیں، نہ دینے والے میں احساس تکبر پیدا ہے اور نہ ہی لینے والے کو احساس شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس عمل میں لینے اور دینے والے دونوں ہاتھ ایک دوسرے کو نہیں دیکھ پاتے۔ بعض شہری تو نئی چیزیں خرید کر دیوار مہربانی کو بخش دیتے ہیں

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس بہترین کوشش کا آغاز اگرچہ ایران سے ہوا ہے لیکن پاکستانی بھی انسانیت کی خدمت کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بیشتر علاقوں میں دیوارمہربانی کا آغاز مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوں سے کیا گیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha