ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ویب سایٹ «قاف» کے مطابق مسجد جمکران کی جانب سے آستانہ امام حسین(ع) کے شعبہ دارالقرآن مرکز کے لیے خصوصی طور پر ایک کمرہ وقف کیا گیا ہے.
اس حوالے سے حرم مطہر امام حسین(ع) کے شعبہ دارالقرآن کی جانب سے جمعے اور بدھ کی راتوں کو عرب زبان زایرین کے لیے خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا
قم میں قائم حضرت رقیه(س) قرآنی تنظیم بھی اس حوالے سے پروگراموں کےاجراء میں معاونت کرے گی.
حسن قرآت، محافل دعا،تصحیح قرآت اور قرآنی ورکشاپ متوقع پروگراموں میں
شامل ہیں .
قابل ذکر ہے حال ہی میں شبستان دارالقرآن کریم مسجد مقدس جمکران نے
قرآنی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے .