ایکنا نیوز- سحر ٹی وی - ماسکو سے اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرگئی لاوروف نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی برادری کو اپنے اختلافات ایک طرف رکھ کر کسی بھی پیشگی شرط کے بغیر داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو شکست دینے کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔ انھوں نے اپنے الجزائر کے مجوزہ دورے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں دونوں ملکون کے تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ روس اور الجزائر کے مشترکہ اقدامات سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں عالمی کوششوں کو مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ سرگئی لاوروف مختلف شعبوں میں تعاون کے سلسلے میں الجزائر کے حکام سے بات چیت کے لیے پیر کے روز الجزائر کے دورے پر روانہ ہوں گے۔