داعش کو شکست دینے کے لیے عالمی برادری متحد ہو جائے: لاوروف

IQNA

داعش کو شکست دینے کے لیے عالمی برادری متحد ہو جائے: لاوروف

12:28 - February 28, 2016
خبر کا کوڈ: 3500386
بین الاقوامی گروپ: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشت گرد گروہ داعش کو شکست دینے کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔

ایکنا نیوز- سحر ٹی وی - ماسکو سے اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرگئی لاوروف نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی برادری کو اپنے اختلافات ایک طرف رکھ کر کسی بھی پیشگی شرط کے بغیر داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو شکست دینے کے لیے متحد ہو جانا چاہیے۔ انھوں نے اپنے الجزائر کے مجوزہ دورے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں دونوں ملکون کے تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ روس اور الجزائر کے مشترکہ اقدامات سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں عالمی کوششوں کو مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ سرگئی لاوروف مختلف شعبوں میں تعاون کے سلسلے میں الجزائر کے حکام سے بات چیت کے لیے پیر کے روز الجزائر کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

نظرات بینندگان
captcha