علماء و مدارس دہشت گردی کے خاتمے کےلیے حکومت اور فوج کے ساتہہ ہیں۔ متحدہ علماء کونسل

IQNA

علماء و مدارس دہشت گردی کے خاتمے کےلیے حکومت اور فوج کے ساتہہ ہیں۔ متحدہ علماء کونسل

18:15 - March 29, 2016
خبر کا کوڈ: 3500509
بین الاقوامی گروپ: مشترکہ نیوز کانفرنس میں علمائے لاہور نے 3 اپریل کو لاہور میں ہونے والی ملک گیر استحکام مدارس و پاکستان کانفرنس اور 9 اپریل کو ہونے والی تاریخی ختم نبوت کانفرنس کی مکمل حمایت اور بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔

ایکنانیوز- نوایے وقت- ورلڈ پاسبان ختم اور متحدہ علمائے کونسل کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں میاں محمد اویس کی زیرصدارت استحکام مدارس و پاکستان کے ضمن میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان تحریک تحفظ حرمین شریفین کے امیر حافظ زبیر احمد ظہیر اور مولانا زبیر احمد صدیقی مولانا عبدالشکور حقانی مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا عبدالنعیم، و دیگر علماءنے سانحہ نے گلشن پارک کی شدید مذمت کی ہے۔ 

مذہبی رہنماﺅں نے کہا کہ علماءو دینی مدارس دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت اور پاک فوج کے مکمل ساتھ ہیں اور وہ ملک و ملت کے خلاف ہر سازش کو مل کر ناکام بنائیں گے۔ مشترکہ نیوز کانفرنس میں علمائے لاہور نے 3 اپریل کو لاہور میں ہونے والی ملک گیر استحکام مدارس و پاکستان کانفرنس اور 9 اپریل کو ہونے والی تاریخی ختم نبوت کانفرنس کی مکمل حمایت اور بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔


نظرات بینندگان
captcha