سعودی جج نے بھی آل سعود کے عدالتی نظام کو کفر پر مبنی قرار دیے دیا

IQNA

سعودی جج نے بھی آل سعود کے عدالتی نظام کو کفر پر مبنی قرار دیے دیا

17:30 - April 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3500573
بین الاقوامی گروپ:سعودی جج نے کہا کہ آل سعود کی فرمانروائی میں کتاب ‘اصول قانون’ کی اشاعت کسی کفر سے کم نہیں ہے۔

ایکنا نیوز- شفقنا- سعودی عرب میں ‘اصول قانون اور آیات قرآنی کی بنیاد پر فیصلہ’ نامی کتاب کے شائع ہونے کے بعد ایک نیا تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک سعودی جج نے کہا کہ آل سعود کی فرمانروائی میں کتاب ‘اصول قانون’ کی اشاعت کسی کفر سے کم نہیں ہے۔

انہوں ںے ‘ملک سعود’ یونیورسٹی کو کافر یونیورسٹی قرار دیا۔ سعودی صارفین میں سوشل ویب سائٹس پر ‘معاذ بن عبدالعزیز المبرد’ کی لکھی ہوئی مذکورہ کتاب پر خوب گرماگرمی جاری ہے۔

مذکورہ مولف نے کتاب میں یونیورسٹیوں میں تدریس سے متعلق بعض قوانین کو احکام غیرالٰہی کا مصداق قرار دیتے ہوئے انہیں مشرکانہ عمل بتایا اور یونیورسٹی میں ملازمت کرنے والے افراد کو منافق کہا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha