حکومت کے کردار پر سوالیہ نشان ؛ لشکر جھنگوی کے مجرم کارندوں کو رہا کردیا گیا

IQNA

حکومت کے کردار پر سوالیہ نشان ؛ لشکر جھنگوی کے مجرم کارندوں کو رہا کردیا گیا

20:42 - April 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3500598
بین الاقوامی گروپ:سکھر جیل سے رہا ہونے والے کالعدم لشکر جھنگوی قاسم رشید گروپ کے کارندے کراچی میں دوبارہ متحرک ہونے لگے

ایکنا نیوز- شفقنا- ذرائع کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی قاسم رشید گروپ کے کئی کارندے سکھر جیل سے رہا ہو چکے ہیں جو شہر میں دوبارہ تحریب کاری کی کارروائیاں کر سکتے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم رشید سکھر جیل سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک چلا رہا تھا تاہم اس گروپ کے کئی انتہائی مطلوب کارندے جیل سے رہا ہو چکے ہیں جو حالیہ دنوں میں ہونے والی دہشت گردی اور قتل کی 6وارداتوں میں ملوث ہو سکتے ہیں ۔

ذرائع نے مزید کہا کہ رہا ہونے والے کارندے اس سے پہلے بھی شہر کا امن و امان تباہ کرنے میں ملوث رہ چکے ہیں جبکہ اس گروہ کا ایک اہم رکن حافظ خادم تاحال جیل میں قید ہے جسے رہا کروانے کیلئے دہشت گردی کی کوئی بڑی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha