امریکی ایئر لائن نے مسلم خاتون کو جہاز سے اتار دیا۔

IQNA

امریکی ایئر لائن نے مسلم خاتون کو جہاز سے اتار دیا۔

22:15 - April 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3500611
بین الاقوامی گروپ: امریکی مسلم خاتون کو بغیر کسی معقول وجہ کے جہاز سے نیچے اتار دیا گیا۔

ایکنا نیوز- سحرٹی وی - خبروں کے مطابق حکیمہ عبداللہ نامی امریکی مسلم خاتون کو اس وقت جہاز سے اتار دیا گیا جب انہوں نے اپنے برابر والے مرد مسافر کی رضامندی سے سیٹ تبدیل کرلی تھی۔ ساوتھ ویسٹ ایئرلائن کے عملے نے سیٹ تبدیل کرنے پر مسلم خاتون کو شکاگو ایئر پورٹ پر جہاز سے اتار دیا۔

امریکہ اسلام ریلیشن کونسل نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب امریکی وزرات انصاف نے بدھ کے روز ملک بھر میں اسلام مخالف اقدامات میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل ایک چار افراد پر مشتمل امریکی مسلم خاندان کو، جس میں دو کم عمر بچے اور ان کے ماں پاب شامل تھے، سیکورٹی کا بہانا بنا کر جہاز سے اتار دیا گیا تھا۔ مسلم خاتون نے اس واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی حجاب کی پاسداری کی وجہ سے اسے اور اس کے کم سن بچوں کو سفر سے محروم کیا گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha