ایکنا نیوز- امیر جماعت الدعوۃ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ اس وقت امت کو یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اُمت مسلمہ کو متحد ہو کر اسلام مخالف قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈیلی پاکستان
کے مطابق پروفیسر حافظ محمد سعید نے فیصل آباد میں نظریہ
پاکستان کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں شکست کا بدلہ لینے کیلئے داعش
جیسی تنظیمیں کھڑی کی گئیں۔ پاکستان سمیت پورے عالم اسلام میں فتنہ و فساد برپا
کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے ‘ اس کا دہشت گردی سے
کوئی تعلق نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مسلمان ملکوں میں تخریب کاری و دہشت گردی بیرونی قوتیں کروا رہی ہیں۔ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے پاکستان کا استحکام بھی اسلامی شریعت کے نفاذ میں ہے۔ کفر کے فتوے لگا کر قتل و غارت گری جائز نہیں ۔ امت مسلمہ کو کلمہ طیبہ پر متحد کیا جائے۔