ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «چینل جهانی الکفیل» کے مطابق آستانہ مقدس امام علی(ع) کے تعاون سے خواتین کے لیے پہلا قرآنی مقابلہ بعنوان«الکوثر» منعقد کیا گیا ہے جو خواتین کے لیے پہلا مقابلہ شمار کیا جاتا ہے.
الکوثر قرآنی
مقابلہ «وَفِي ذَلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ
الْمُتَنَافِسُونَ: اس میں چاہنے والے ایکدوسرے سے سبقت لیں» مطففین/ ۲۶ موٹو کے ساتھ منعقد کیا گیا ہے جسمیں سو
خواتین حافظ قرآن مجید حصے لے رہی ہیں.
«الکوثر»
قرآنی مرکز کی صدر رباب نزار کا کہنا ہے کہ اس مرکز کی کوشش ہے کہ خواتین کے لیے
مختلف انداز میں پروگرام منعقد کیا جاسکے اور اس حوالےسے مختلف مقابلہ حسن قرآت
اور حفظ وغیرہ منعقد ہوچکے ہیں.
نزار کے
مطابق حفظ اور تفسیر کے شعبوں میں خواتین ٹیچرز کی تربیت پر بھی کام جاری ہے اور
قرآن شعبوں میں دیگر اداروں سے تعاون اور تبادلہ خیال بھی کیا جاتا ہے.