ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «المصری الیوم» کے مطابق مصری باشندے نے شہر منصورہ کی مسجد «الرحمة» میں امام جماعت کو درست تلاوت نہ کرنے پر عین نماز کے موقع پر تشدد کرکے قتل کردیا
پولیس افیسر «عاصم حمزة کے مطابق صوبہ «دهقلیه» میں مسجد کے امام «عبدالحمید .ا.ا»، کو ایک نمازی نے تشدد کرکے قتل کردیا ہے
قتل کی وجہ بعض آیات کی نا درست قرآت بتائی جاتی ہے۔ مقتول ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ چکا تھا.
مصری باشندہ «خطاب. خ . ا» نے نماز جماعت ختم ہوتے ہی امام مسجد پر حملہ کیا اور لاتوں اور مکوں سے مارنے کے بعد تشدد کرکے اسے قتل کردیا ۔
قاتل کا کہنا ہے کہ امام جماعت کی قرآت درست نہ تھی۔