ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ ««arabi21 کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں میں اسکولوں میں درس قرآن کے منصوبے پر اعتراضات کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے ملک میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
وزیر تعلیم محمدخلیل نے کہا ہے
کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اسکولوں میں ایام تعطیلات میں درس قرآن کا
پروگرام مشاورت سے بنایا گیا ہے
اس پروگرام پر اعتراض کرتے ہوئے سیاسی شخصیت اور یونیورسٹی استاد «نائلة السلینی» کہا کہ وزیر تعلیم نے نہ قرآن
پڑھا اور نہ سمجھا ہے تربیت کرنا انکے دایرہ کار سے باہر ہے اور ملکی قوانین کے
مطابق عقیدے کی آزادی کا احترام لازمی ہے۔
نیشنل موومنٹ پارٹی کے رکن «عبدالناصر العوینی» نے بھی اس پروگرام کو غیر
قابل قبول قرار دیا ہے
وزیر تعلیم نے اعتراضات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی-عربی ملک میں قوانین کے رو سے اس
پر اعتراضات بیجا ہیں اور اس سے ملکی زبان کے ساتھ تعلیمی پیشرفت کی راہ بھی کھل
جائے گی اور طلباء کا حق بنتا ہے کہ وہ ورزش، سینما
اور ثقافتی پروگراموں کے ساتھ اپنے دین سے بھی آگاہی حاصل کریں اور درخواست ہے کہ
اس مسلے کو سیاسی بنانے سے گریز کیا جائے۔