ایکنا نیوز- «اسٹریٹ ٹایمز» کے مطابق سنگاپور میں منعقد ہونے والے سالانہ قومی مقابلہ اختتام کو پہنچا جسمیں اسلامیات کی ٹیچر «نورالعزة کمسانی» طالبات میں جبکہ «احمد دانیال محد ریزال» طلبا میں مقام اول حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ مذکورہ افراد بین الاقوامی مقابلوں میں سنگار پور کی نمائندگی کریں گے۔
سنگاپورقومی اسمبلی کی اسپیکر حلیمه یعقوب نے اختتامی تقریب سے خطاب میں قرآن فہمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مہربانی،عدالت اور بقائے باہمی ایک مسلمان کے لیے بنیادی اقدار میں شمار کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا :
اسلامی اقدار پر عمل اس وقت شدت پسندی سے مقابلے کے لیے ازحد ضروری ہے اور قرآنی
تعلیمات کے رو سے یہ بات واضح ہے۔
سنگاپورحکام کے
مطابق اس سال مقابلوں میں زیادہ تعداد میں طلبا شریک تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ
نسل جوان قرآنی تعلیمات کی جانب مائل ہورہی ہے ۔