غزہ؛ ایک سو سات خاتون حافظہ قرآن کے اعزاز میں تقریب

IQNA

غزہ؛ ایک سو سات خاتون حافظہ قرآن کے اعزاز میں تقریب

8:07 - April 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3500690
بین الاقوامی گروپ: فلسطین کی وزارت اوقاف کے تعاون سے خواتین حافظات قرآن کی حوصلہ افزائی کی گئی

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «دنیا الوطن» کے مطابق وزارت اوقاف کے امور خواتین کے شعبے کے تعاون سے غزہ کے " فوریو" ہال میں تقریب منعقد کی گئی.

107 حافظات پروگرام بعنوان «مشاعل القرآن» مرکز میں شریک اور حفظ قرآن مجید میں کامیاب ہوئی ہیں

وزارت اوقاف فلسطین کے سیکریٹری «ولید عویضه»، اور خواتین مرکز کی سربراہ «کفاح الرملی» بھی پروگرام میں شریک تھیں

ولید عویضه نے تقریب سے خطاب میں کہا : اهل قرآن امت اسلام کا سرمایہ ہے اور یہ نسل مسجد الاقصی کو آزاد کراسکتی ہے

انہوں نے کہا کہ وزارت اوقاف قرآنی پروگراموں کی حمایت جاری رکھے گی

وزارت اوقاف کے شعبہ خواتین کی سربراہ کفاح الرملی نے کہا کہ انسانی زندگی میں حفظ قرآن کی بہت اہمیت ہے اور حفظ قرآن کرنے والی خواتین مضبوط عقیدوں کی حامل ہیں

مختلف پروگراموں کے بعد آخر میں اہم پوزیشن لینے والی خواتین میں انعامات تقسیم کیے گیے.

3493060

نظرات بینندگان
captcha