ایکنا نیوز- آناتولی نیوز کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مشترکہ تعاون سے قدس شریف کی حمایت میں سینیگال میں کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔
کانفرنس میں اہم سیاست دانوں ، دانشوروں ، ماہرین اور فلسطینی امور کے تجزیہ نگاروں کو شرکت کی دعوت دی جائی گی۔
اس کانفرنس میں قدس شریف کی صورتحال کا جایزہ لیا جائےگا اور یہودی آباد کاری اور اسراییلی اقدامات پر تبادلہ خیال اور مقابلے پر غور ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے تعاون سے دسمبر میں بھی انڈونیشیا میں قدس شریف کانفرنس منعقد کیگئی تھی۔