ایکنا نیوز- «الفرات نیوز» کے مطابق پچیس رجب یوم شہادت امام کاظم(ع) کی مناسبت سے مرقد مطهر امام موسی کاظم اور امام جواد(علیهما السلام) پر سیاہ پرچم نصب کرنے کی تقریب منعقد ہوئی.
ساتویں امام کی شہادت کی مناسبت سے امامین جوادین(علیهما السلام) کے ضریح مقدس کو بھی سیاہ پرچموں سے مزین کیا گیا ہے
کاظمین کے مختلف علاقوں میں حرم مطهر امامین جوادین(ع) کی جانب پیادہ روی کرنے والوں کے لیے سبیلوں اور ٹینٹوں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے
بغداد کے گورنر ہاوس اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے زایرین کی سہولیات کے لیے بھرپور اقدامات کا آغاز ہوچکا ہے
بغداد میں زائرین امام موسی کاظم(ع) کی سیکورٹی کے لیے حفاظتی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں.