ملایشیا بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز

IQNA

ملایشیا بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا آغاز

7:06 - May 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3500702
بین الاقوامی گروپ: آٹھاونویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب آج رات منعقد ہوگی / ملایشیا کے صدر خصوصی شرکت کریں گے

ایکنا نیوز- بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب آج رات آٹھ بجے کوالالمپور میں منعقد ہوگی جسمیں اسلامی ممالک کے سفراء اور ڈیپلومیٹس بھی شریک ہوں گے جبکہ ملایشیا کے بادشاہ عبدالحلیم معظم شاه کی شرکت بھی متوقع ہے.

اسلامک ڈیولپمنٹ آرگنایزیشن (جاکیم)کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مقابلوں میں مجموعی طور پر 69 ممالک کے قرآء اور حفاظ شرکت کریں گے جبکہ مقابلوں میں حسن قرآت اور حفظ مقابلے شامل ہیں.


ملایشیا کی جانب سے حسن قرات اور حفظ میں دو طلبا اور دو طالبات نمایندگی کریں گی

مقابلے «وحدت؛ ترقی کی شہ رگ» کے عنوان سے منعقد ہوں گے جبکہ مصر، سعودی عرب، قطر، لبنان، اردن، انڈونیشیاء،برونائی، تھائی لینڈ اور ملایشیا کے ماہرین ججز کے فرائض انجام دیں گے۔

مقابلوں میں سید مصطفے ایران کی نمایندگی کررہا ہے.


3493693

نظرات بینندگان
captcha