دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی اشد ضروری ہے، قاری احمد علی ندیم

IQNA

دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی اشد ضروری ہے، قاری احمد علی ندیم

14:47 - May 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3500712
بین الاقوامی گروپ:پاکستان علما کونسل کے ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت تک قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنا لازمی قرار دے۔
ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ پاکستان علما کونسل سرگودہا کے ضلعی رہنما مولانا قاری احمد علی ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے قرآنی تعلیم کو رسمی تعلیم کا لازمی حصہ قرار دیا جائے۔ سرگودہا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان علما کونسل کے ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت تک قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنا لازمی قرار دے، تاکہ لوگوں میں دینی تعلیم کا رجحان بڑھنے کے ساتھ ساتھ انہیں دینی تعلیمات سے آگاہی مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی اشد ضروری ہے کیو نکہ دینی تعلیم کے حصول سے ہی دنیا وآخرت میں حقیقی کامیابی نصیب ہوتی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha