ایکنا نیوز- ملایشیاء کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے پہلے دن حسن قرآت میں مالدیپ کے
«ابراهیم شفاء
بن موسی سلیم» نے سورہ «ابراهیم» کی کچھ آیات ، مراکش کی طالبہ «سلمی بونعمان»
سوره «رعد»، پاکستان کے «کلزار احمد» نے سوره اسراء، اور کامبوج کی «آسیة بنت اسماعیل»
نے سوره طه کی
تلاوت کا اعزاز حاصل کیا ۔
اسی طرح مراکش کے «معاذ الدویک»، سوره انعام، انڈونیشاء کی محترمہ
«الآنسة مستی لستلوهر» نے سوره «سبأ»، کینیڈا کے قاری «محمد مزمل حسین»، سوره
روم، ترکی کے قاری محمد سغیر ، سوره «مؤمنون» اور ویتنام کی خانم «الآنسة زیمة بنت موسی» نے سوره نحل جبکہ
ہانگ کانگ کے قاری «عامر خان» نےسوره
«نور» کی آیات کی تلاوت کی۔
پاکستان، کیمبوج، مراکش، انڈونیشیا، کینیڈا، ترکی، ویتنام اور هانگ کانگ کے قرآء نے نماز مغربین کے بعد کے سیشن میں تلاوت کا شرف حاصل کیا
ملایشیاء میں جاری
اٹھاونویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے صبح
میں حسن قرآت جبکہ شام میں حفظ کے مقابلے سات میی تک جاری رہیں گے۔