ایکنانیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ایرانی ثقافتی مرکز کی ثقافتی کاوشوں کے نتیجے میں ایران کی بنائی گئی مشہور فلم اور ڈرامہ یوسف پیغمبر(ع) وینزویلا کے ٹیلی ویژن سے Perofeta Jose el کے عنوان کے ساتھ نشر کیا جارہا ہے
«Vive» چینل پر نشر ہونے والا ڈرامہ تین مہینے تک جاری
رہے گا
پینتالیس قسطوں پر مشتمل ڈرامہ ہفتہ اور
اتوار کو رات ساڑھےآٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک نشر ہوگا جسکو عوامی سطح پر اچھی
پذیرائی مل رہی ہے اور مختلف ڈائریکٹروں نے ایرانی ڈراموں کو قابل ستائش قرار دیا ہے.
ایرانی ڈرامہ یوسف
پیغمبر(ع) سے پہلے اسی چینل پر «هوش سیاه» کے نام
سے ایرانی ڈرامہ نشر کیا جا چکا ہے۔