عید بعثت؛ رحمت اللعالمین (ص) کی بعثت کے حوالے سے یورپ میں جشن

IQNA

عید بعثت؛ رحمت اللعالمین (ص) کی بعثت کے حوالے سے یورپ میں جشن

8:45 - May 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3500724
بین الااقوامی گروپ: حضرت محمد مصطفی(ص) کی بعثت کے حوالے سے یورپ کے مختلف شہروں میں جشن منایا گیا

ایکنا نیوز- یورپ کے مختلف شہروں میں اسلامی مراکز کی جانب سے جشن بعثت منایا گیا

سوئیڈن(اسٹاک ہوم)، سوئیزرلینڈ، آسٹریا(ویانا)، جرمنی (همبرگ اور فرینکفرٹ)، انگلینڈ(لندن) اور اسپین (میڈریڈ) میں اسلامی مراکز کی جانب سے جشن بعثت کا اہتمام کیا گیا تھا


امام علی(ع) اسلامی مرکز اسٹاک ہوم میں سات بجے جشن شروع ہوا جسمیں تلاوت، زیارت عاشورا، دعا کمیل ، منقبت خوانی اور تقریرشامل تھی


اهل بیت(ع) اسلامی مرکز سوئیزرلینڈ میں جشن پروگرام شام چھے بجے شروع ہوا،جبکہ امام علی(ع) اسلامی مرکز ویانا میں بھی شام سات بجے جشن پروگرام شروع ہوا

امام علی(ع) اسلامی مرکزہمبرگ میں بھی جشن کا اہتمام کیا گیا تھا



فرینکفرٹ امام علی(ع) اسلامی مرکز میں شام ساڑھے سات بجے جشن کا آغاز ہوا


لندن اسلامی مرکز میں سات بجے جشن بعثت منایا گیا جسمیں بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت شریک تھے.

میڈریڈ میں جمعیت اهل البیت(ع) اور آل البیت(ع) کی جانب سے جشن منایا گیا اور اس شہر میں آج بھی جشن جاری رہےگا۔


3495217

نظرات بینندگان
captcha