داعش نے شام کے 7 سالہ بچے کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا

IQNA

داعش نے شام کے 7 سالہ بچے کو بہیمانہ طور پر قتل کردیا

12:57 - May 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3500736
بین الاقوامی گروپ:شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے شام کے ایک سات سالہ بچے کو عوام کے سامنے بے رحمی اور بے دردی کے ساتھ قتل کردیا۔

ایکنا نیوز- سفقنا- اطلاعات کے مطابق شام میں داعش دہشت گرد شامی عورتوں اور بچوں پر مسلسل ظلم و ستم روا رکھے ہوئے ہیں ۔ داعش نے الرقہ شہر میں ایک سات سالہ بچے کو لوگوں کے سامنے بہیمانہ طور پر ذبح کردیا۔

ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے اس بچے کے والدین کو حکم دیا کہ وہ اٹھ کر بچے کو قتل ہوتے ہوئے تماشا کریں۔

الرقہ پر 4 سال قبل داعش دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا اور داعش دہشت گردوں نے الرقہ میں سنگين جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔



نظرات بینندگان
captcha