تیونس؛ ایک سو چودہ حفاظ کی «الشفیع» پروگرام میں شرکت

IQNA

تیونس؛ ایک سو چودہ حفاظ کی «الشفیع» پروگرام میں شرکت

7:56 - May 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3500747
بین الاقوامی گروپ: بین الاقوامی اسلامی فلاحی ادارے کے تعاون سے «الشفیع» تربیتی کورس میں 114 حفاظ کی تربیت اور تدریس

ایکنا نیوز- کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق «الشفیع» تربیتی کورس سے فارغ التحصیل ایک سوچودہ حفاظ کے اعزاز میں فلاحی ادارے اور عالمی انجمن حفظ قرآن کے تعاون سے تقریب تقسیم اسناد منعقد کی گئی۔

پروگرام سے خطاب میں کویت کےسفیر«علی الظفیری» نے «الشفیع» پروگرام کو ایک بہترین قرآنی پروگرام قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ جلد تیونس سے نکل کر دیگر ممالک میں شروع کیا جائے گا

اسلامی فلاحی کونسل اور«الشفیع» تربیتی کورس کے سربراہ «خالد القصار»، نے کہا کہ اس پروگرام کے زریعے سے ایک سوچودہ طالبات اور طلباء حافظ قرآن مجید بننے میں کامیاب ہوچکے ہیں

قابل ذکرہے کہ بین الاقوامی فلاحی کونسل کی کوششوں سے سال ۲۰۱۱ سے «الشفیع» قرآنی تربیتی کورس شروع کیا گیا ہے اور اس وقت اکیس ممالک میں یہ کورس منعقد کیا جاتا ہے اور اب تک چار ہزار پانچ سو حافظ اس کورس کے زریعے سے حافظ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

بین الاقوامی فلاحی کونسل کا مرکز کویت میں واقع ہے اور امیر کویت کے مشیر «عبدالله المعتوق» اس مرکز کے سربراہ ہیں ۔

3495841
نظرات بینندگان
captcha