ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق قرآنی سیمینار قم شہر کے «وارث الانبیاء(ع)» کمپلیکس میں آج منعقد ہوگا
آستانہ مقدس حسینی کے تعاون سے مذکورہ سیمینار میں عراقی دانشور «سید عبدالکریم الحیدری» اور لبنانی ماہرین نفسیات «شیخ جمال بری» لیکچر دیں گے
سیمینار میں عرب زبان طلبا بطور خاص شرکت کریں گے.
قابل ذکر ہے کہ آستانہ مقدس حسینی کے تعاون سے اس سے پہلے قرآنی سیمینار بعنوان «براعظم افریقہ میں قرآنی سرگرمیاں » منعقد ہوچکا ہے
آستانہ حسینی سے وابستہ قم کے مرکز سے ملکی اور غیر ملکی سطح پر مختلف علمی قرآنی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔
اس حوالے سے مرکز کے تعاون سےمختلف شارٹ کورسز اور تربیتی پروگراموں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔