عراق؛ امام کاظم(ع) کے زائرین پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار

IQNA

عراق؛ امام کاظم(ع) کے زائرین پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار

7:05 - May 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3500764
بین الاقوامی گروپ: عراقی سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں زائرین پر حملوں میں ملوث داعش عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے elnahar-news،کے مطابق عراقی سیکورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی میں امام کاظم(ع) کے زائرین پر حملوں میں ملوث داعش کے عناصر کو گرفتار کرلیا ہے۔

عراقی وزارت دفاع کے مطابق سیکورٹی فورس نے خفیہ اطلاع پر ان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے

اس کارروائی میں زائرین امام موسی کاظم(ع) پر حملوں میں ملوث عناصر کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی گرفتار برآمد ہوا ہے۔


دہشت گردوں نے «کراده داخل» میں «جاردیه» پل پر حملوں میں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے

قابل ذکرہے کہ زائرین امام کاظم کے راستے پر بم دھماکے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔


3496724
نظرات بینندگان
captcha