دو سالہ فاطمه کے قتل پر داعش کے خلاف عوام کا غصہ

IQNA

دو سالہ فاطمه کے قتل پر داعش کے خلاف عوام کا غصہ

7:18 - May 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3500766
بین الاقوامی گروپ: بعقوبہ میں داعش کے ہاتھوں دو سالہ بچی فاطمہ کے قتل نے عوام کو مشتعل کردیا

ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق داعش نے العبارہ کے علاقے میں دردنا ک طریقے سے دو سالہ بچی «فاطمه عزام» کو اسکے باپ کے گود میں قتل کردیا 


عراق کے مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا پر اس قتل کو «العباره کی چڑیا» کے عنوان سے دردناک قتل قرار دیا جارہا ہے

حکام کے مطابق اس قتل سے داعش کے خلاف عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے.



باسم حسن، سوشل میڈیا پر لکھتا ہے: فاطمه کے دردناک قتل نے گمراہ اور جاہل داعش کی حماقت ثابت کردیا ہے

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بچوں پر مظالم کے حوالے سے اس وحشی گروپ کے خلاف کارروائی کریں
عدنان نے عربی اور مغربی میڈیا میں اس وحشتناک قتل پر خاموشی کو قابل مذمت قرار دیا ہے


عوام میں داعش کے مظالم پرشدید بے چینی اور غصہ پایا جاتا ہے اور کئی علاقوں میں اس حوالے سے مظاہرے کیے گیے ہیں.

3496585

نظرات بینندگان
captcha