بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمٰن کو پھانسی

IQNA

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمٰن کو پھانسی

8:24 - May 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3500767
بین الاقوامی گروپ:بنگلہ دیش میں ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت، جماعت اسلامی کے رہنما مطیع الرحمٰن نظامی کو سزائے موت دے دی گئی

ایکنا نیوز- پاکستان میڈیا کے مطابق وزیر قانون و انصاف انیس الحق نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 73 سالہ رہنما نے صدر سے رحم کی اپیل کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد انہیں رات 11:50 سے 12 کے درمیان پھانسی دی گئی۔

مطیع الرحمٰن نظامی کو 1971 کی جنگ کے موقع پر قتل اور ملک کے دانشوروں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

ان کا مقدمہ متنازع ٹرائل کورٹ میں چلایا گیا تھا، مذکورہ ٹرائل کورٹ بنگلہ دیش کی موجود حکمران جماعت حسینہ واجد کی انتظامیہ نے تشکیل دیں تھی۔

ان ٹرائل کورٹس کے حوالے سے جماعت اسلامی اور اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشلسٹ پارٹی (بی این پی) کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ان کے قیادت کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی جانب سے مطیع الرحمان کی پھانسی کی مذمت کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مطیع الرحمان کو پھانسی بے گناہ انسانیت کا خون ہے،

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ مطیع الرحمان کو پاکستان کی حمایت کی سزا دی گئی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha