ایکنا نیوز- تہران میں جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شریک عمان کے قاری «احمد بن ناصر القنوبی» نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں قرآنی تعلیمات اور سنت نبوی سے وابستگی کو تکفیری افکار سے مقابلے کا راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کو درست سمجھنے سے ہی گمراہ کن افکار کا مقابلہ ممکن ہے.
انہوں نے ایرانی قرآنی مقابلوں کے معیار کو سراہا اور کہا کہ وہ پہلی بار بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کررہا ہے.
القنوبی نے کہا کہ عمان میں قرآنی سرگرمیاں ہمیشہ جاری رہتی ہیں اور اس وقت بھی «سلطان قابوس» قرآنی مقابلہ جاری ہے۔