حزب اللہ نے بدرالدین کے قتل کے حوالے سے تکفیری گروہ کو ذمہ دار قرار دیا

IQNA

حزب اللہ نے بدرالدین کے قتل کے حوالے سے تکفیری گروہ کو ذمہ دار قرار دیا

14:02 - May 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3500782
بین الاقوامی گروپ:حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک کمانڈر بدرالدین کے قتل کا ذمہ دار تکفیری گروہوں کو قرار دیا ہے۔
ایکنا نیوز-المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ہفتے کو ایک بیان میں اپنے کمانڈر مصطفی بدرالدین کے قتل کے بارے میں تحقیقاتی نتائج کا اعلان کیا۔
 حزب اللہ لبنان کے کمانڈر مصطفی بدرالدین، دمشق کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے ایک حملے میں شہید ہو گئے۔
 اس بیان میں آیا ہے کہ مصطفی بدالدین، تکفیری گروہوں کے توپ خانے کے حملے میں شہید ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مہم، امریکہ اور صیہونی حکومت کے اس سازشی منصوبے کے خلاف ہے جس میں دہشت گردوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ ذوالفقار کے نام سے معروف مصطفی بدرالدین کی شہادت، شام کے دارالحکومت دمشق کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کے قریب حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملے کے نتیجے میں واقع ہوئی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha