ایکنا نیوز-اطلاعات کے مطابق یمنی مظاہرین نے امریکہ اور سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا مقابلہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام صبر و استقامت کے ساتھ امریکہ اور سعودی عرب کی یمنی عوام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔
یمنی عوام نے امریکی اور سعودیوں فوجویں کو یمن کی پاک سرزمین سے باہر نکالنے کے عزم کا بھی اظءار کیا۔ واضح رہے کہ امریکہ نے القاعدہ کا بہانہ کرکے سعودی عرب کی مدد کے لئے یمن میں 200 فوجی تعینات کئے ہیں جبکہ القاعدہ، داعش اور سعودی عرب میں کوئي فرق نہیں ہیں ان دونوں دہشت گرد تنظیموں کو امریکہ اور سعودی عرب نے ملکر کر تشکیل دیا ہے۔