ایکنا نیوز- تہران میں جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شریک راونڈا کے قاری نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جب انسان کو ہرطرف سے مایوسی اور غم گھیر لیتا ہے تو اس وقت قرآن انسان کو راستہ دکھاتا اور سکون بخشتا ہے
قاری «عبداله مأجور» نے مزید کہا کہ قرآنی ہر مسلے اور مشکلات میں انسان کی رہنمائی کرتا ہے۔
انہوں نے راونڈا میں قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے کہا کہ غیر اسلامی ملک ہونے کی وجہ سے مسلمان اسلامو فوبیا کا شکار ہے اور حال ہی میں پانچ علما کو داعش کی حمایت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ماجور کے مطابق وہ مختلف علاقوں میں اسلامی تعلیمات عام کرنے پر کام کررہا ہے اور انکی کوششوں سے اب تک کئی افراد مسلمان ہوچکے ہیں ۔