شامی جج / ایران نے بصارت سے محروم حفاظ کا دل جیت لیا

IQNA

شامی جج / ایران نے بصارت سے محروم حفاظ کا دل جیت لیا

7:24 - May 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3500802
بین الاقوامی گروپ: تہران میں جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے جج شامی ماہر قرآن نے مقابلوں پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے اس سال کے قرآنی مقابلوں کو اعلی قرار دیا

ایکنا نیوز سے گفتگو میں شام سے تعلق رکھنے والا قرآنی ماہر رضوان درویش نے اس سال کے قرآنی مقابلوں کو گذشتہ سال سے بہتر قرار دیا.

شامی جج نے مقابلوں میں بصارت سے محروم حفاظ کی شرکت اور مقابلے کو ایک نیا آئیڈیا قرار دیا اور کہا کہ ایران نے اس اقدام سے دنیا بھر کے نابینا حفاظ کا دل جیت لیا ہے

رضوان درویش نے مقابلوں مین نظم و ضبط اور انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قرآنی مقابلوں کا دیگر ممالک سے مقابلہ کرنا ممکن نہیں.


شامی جج نے قرآنی مقابلوں میں «ایک کتاب، ایک امت» کو بجا اور مناسب اور اس نعرے کو وقت کا تقاضا قرار دیا

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت حفاظ اور مفسروں کی اہم ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ درست اسلامی اور قرآنی تعلیمات کو عام کریں اور بالخصوص تکفیری گمراہ افکار کے خلاف دوستی ، محبت اور امن کے پیغامات پھیلانے کی کوشش کریں.


3498526

نظرات بینندگان
captcha