ایکنا نیوز- روزنامه «گارڈین» کے مطابق پاپ فرانسیس نے مقامی اخبار سے گفتگو میں مسلمان مہاجرین کے حوالے سے کہا : مسلمانوں اور عیسائیوں میں باہمی محبت اور ہم آہنگی سے سکونت امکان پذیر ہے۔
پاپ نے مسلمانوں اور شدت پسندوں میں تعلق کو نادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کا نامناسب رویہ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا : اگر ایک مسلمان خاتون اسکارف پہننا چاہتی ہے تو اسکا حق بنتا ہے بالکل اس طرح جیسے ایک عیسائی فرد گردن مین صلیب ڈال سکتا ہے کیونکہ اپنے دین اور ثقافت کے مطابق آزادی ہر انسان کا حق ہے۔
.
پاپ فرانسیس نے مزید کہا: درست ہے کہ بشارت ظهور اور آخری کامیابی اسلام میں موجود ہے مگر انجیل نیز اس تصور اور فکر کی حمایت کرتا ہے۔