عراق؛بین‌الحرمین میں شعبانیہ قرآنی محفل کا انعقاد

IQNA

عراق؛بین‌الحرمین میں شعبانیہ قرآنی محفل کا انعقاد

6:20 - May 21, 2016
خبر کا کوڈ: 3500834
بین الاقوامی گروپ: آستانہ حضرت عباس(ع) کے تعاون سے بین الحرمین میں شعبانیہ قرآنی پروگرام منعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- آستانہ مقدس عباسیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حرم حضرت عباس(ع) کے قرآنی ادارے کے تعاون سے ایام شعبان میں ولادت معصومین کی مناسبت سے محفل حسن قرآت کا اہتمام کیا گیا۔


اس مبارک قرآںی محفل میں بڑی تعداد میں حرم امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے زایرین شریک تھے

قرآنی پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور حرم امام حسین کے قاری حاجی مصطفی صراف نے تلاوت کا شرف حاصل کیا جسکے بعد آستانہ حضرت عباس(ع) کے قاری علی حمد الکلکاوی نے تلاوت کی ۔


اس مناسبت سے شعر و شاعری اور منقبت خوانی بھی کی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ حرم حضرت عباس(ع) کے قرآنی مرکز کے تعاون سے مختلف مناسبتوں پر اسلامی اور قرآنی ثقات کی ترویج کے لیے عراق کے مختلف شہروں میں قرآنی پروگرامز منعقد ہوتے رہتے ہیں۔


3499706
نظرات بینندگان
captcha