ایکنا نیوز- دنیا کے کیی ممالک کی طرح آسٹریلیا میں بھی عاشقان اہل کی جانب سے جشن ولادت امام زمانہ منایا گیا ۔
ملبرن کے پالیش ہال میں جشن ولادت نماز مغربین کے بعد شروع ہوا جسمیں تلاوت قرآن مجید، منقبت خوانی کے علاوہ سیرت امام پر علامہ لیاقت مرتضوی نے خطاب کیا ۔
علامہ لیاقت مرتضوی نے اس موقع پر ملبرن کے مومنین کے لیے ایک اسلامی مرکز کے قیام کا اعلان بھی کیا جسکی تعمیر پر جلد کام کا آغاز کیا جائے گا.
ایڈیلیڈ میں اسلامک سوسائٹی کی جانب سے جشن ولادت منایا گیا جسمیں بڑی تعداد میں عاشقان اہل بیت شریک تھے ۔ پروگرام سے علامہ ادریس الحسن نے خطاب اور منقبت خوانی کی۔
نماز باجماعت، اردو اور فارسی زبانوں میں منقبت خوانی ، دعا و مناجات کے علاوی کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔