ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق سعودی اخبار عکاظ لکھتا ہے کہ ایران اس سال بلاآخر سعودی شرایط کے ساتھ حج کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے.
اخبار لکھتا ہے: ایرانی وزارت حج و زیارات کا وفد سعودی پہنچ رہا ہے اور سعودی حکام ان سے ملاقات کا وقت تعین اور شرایط پر حج کے حوالے سے گفتگو ہوگی اور غالبا ایران انکے شرایط ماننے پر رضامند ہوچکا ہے
دوسری جانب ایرانی حج حکام کا کہنا ہے کہ انکی شرایط ہی پر ایرانی حجاج حج کریں گے.
ادارہ حج کے سربراہ اوحدی سعودی عرب حکام سے ملنے سعودی پہنچ گیے ہیں اور اس حوالے سے اس مذاکرات کو آخری فرصت قرار دیا جارہا ہے جبکہ دونوں جانب حکام اپنی شرایط منوانے پر اصرار کررہے ہیں
اوحدی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے اندر ہی حج ویزہ دینے پر راضی ہوچکا ہے اور اسکو مثبت قدم قرار دیا جارہا ہے
اور سعودی وزارت نے مسئلے پر آخری مذاکرات کی دعوت دی ہے.
حج وزیارت ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے: ایرانی حکام کے مشورے اور شرایط پر اصرار کے ساتھ ہم اس مذاکرات کو انجام رہے رہے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ تمام مراجع اور اعلی حکام ایرانی حجاج کے احترام اور سیکورٹی پر تاکید کررہے ہیں اور ہم شرایط کے ساتھ حج کریں گے۔