بختیاری: یوگنڈا قرآنی مقابلے ایران کے تعاون سے منعقد ہوں گے

IQNA

بختیاری: یوگنڈا قرآنی مقابلے ایران کے تعاون سے منعقد ہوں گے

11:15 - May 28, 2016
خبر کا کوڈ: 3500874
بین الاقوامی گروپ: ایرانی ثقافتی مرکز کے سربراہ کے مطابق یوگنڈا ٹی وی چینل پر ایرانی تعاون سے مقابلہ حسن قرآت منعقد ہوگا

ایکنا نیوز- کامپالا میں رایزنی مرکز کے سربراہ علی بختیاری نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ یوگنڈا میں قرآنی تعلیمات کی ترویج کے لیے اس مرکز کی کوششیں جاری رہیں گی

انکا کہنا تھا کہ اس وقت زیادہ تر مختلف سطح پر قرآنی مقابلوں کے انعقاد پر توجہ مرکوز ہے۔


سالانہ قرآنی مقابلہ UBC چینل کے تعاون سے

بختیاری نے کہا رایزنی مرکز ہر سال «یو بی سی»( UBC) چینل پر قرآنی مقابلوں کے انعقاد میں تعاون کررہا ہے

اور اس سال بھی حسب معمول مقابلے دو چینل (یو بی سی اور اسٹار ٹی وی) پر براہ راست نشر ہوں گے

علی بختیاری کے مطابق مقابلوں کے حوالے سے پروگرام میں ایک ایرانی قاری،تواشیح گروپ اور یوگنڈا کے وزیر ثقافت بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔


سلام ٹی وی کے ساتھ پروگرام

علی بختیاری نے کہا کہ قرآن فھمی کے حوالے سے SAlAM TV کے ساتھ بھی مشترکہ طور پر پروگرام پیش کیا جائے گا

جبکہ بلال ریڈیو چینل پر قرآنی پروگراموں کے حوالے سے بھی تعاون کیا جائے گا۔


یوگنڈا اسلامی مرکز سےتعاون

ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر کے مطابق مختلف اسلامی مراکز جسیے مسلم سپریم کونسل،انجمن قران و عترت اور بلال فاونڈیشن کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے پروگرامز منعقد ہوں گے جبکہ یوگنڈا کے اہم علما اور مفتیوں سے مختلف موضوعات جیسے عالم اسلام میں اتحاد اور ان ممالک میں تعاون پر ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

.

3501564

نظرات بینندگان
captcha