پرچون کی دکانوں پر بیسن 40 روپے اضافے کے ساتھ 180 روپے، چنا 20 روپے اضافے کے ساتھ 200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ آٹا 2 روپے اضافے کے ساتھ اب 44 روپے کلو اور 60 روپے کلو والی چینی 4 روپے اضافے کے بعد 64 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے جب کہ چاول، کھلا تیل، دالوں اور دوسری اشیا کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔
ناجائز منافع خوروں نے پھلوں کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 روپے کلو اضافہ کردیا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں تربوز، خربوزہ، سیب اور آم کی قیمتیں بھی مختلف ہیں تاہم گزشتہ 10 روز کے مقابلے میں موجودہ قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔