علامہ ناصر عباس اسپتال کے بعد دوبارہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچ گئے۔

IQNA

علامہ ناصر عباس اسپتال کے بعد دوبارہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچ گئے۔

18:42 - May 30, 2016
خبر کا کوڈ: 3500893
بین الاقوامی گروپ: ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ہارٹ کی تکلیف ہونے پر علامہ ناصر عباس کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے، ڈاکٹروں نے علامہ ناصر عباس کے ٹیسٹ کو معمول کے مطابق قرار دیا ہے۔

ایکنانیوز-اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس عباس جعفری اسپتال جانے کے بعد دوبارہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں پہنچ گئے ہیں، آج صبح ان کی طبیعت کچھ ناساز ہوئی تھی، جس کے باعث انہیں نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کے ٹیسٹ کرائے گئے اور ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے علامہ ناصر عباس کی صحت بگڑ جانے کی خبروں پر کہا ہے کہ ان کی طبیعت اب ٹھیک ہے، اسپتال سے معمول کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں، ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ہارٹ کی تکلیف ہونے پر علامہ ناصر عباس کے ٹیسٹ کرائے گئے تھے، ڈاکٹروں نے علامہ ناصر عباس کے ٹیسٹ کو معمول کے مطابق قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث علامہ ناصر عباس 14 کلو وزن کھو چکے ہیں، جس کے باعث ان کی صحت پر اثر پڑا ہے۔ دوسری جانب اسلام ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو میں علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ دوبارہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں آرہے ہیں۔ خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے سے گریز کیا جائے۔

اپنے آڈیو پیغام میں علامہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ آج ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں اور وہ پہلے سے کہیں بہتر ہیں۔ تمام دوستوں کی دعاوں کو شکریہ ادا کرتا ہوں۔


نظرات بینندگان
captcha