آیت الله سیستانی کی حمایت پر عراقی سنی عالم دین قتل

IQNA

آیت الله سیستانی کی حمایت پر عراقی سنی عالم دین قتل

9:46 - June 25, 2016
خبر کا کوڈ: 3501052
بین الاقوامی گروپ: عراقی علما کونسل کے مطابق، «حماس عراق» نامی تنظیم آیت‌الله سیستانی کی حمایت پر سنی علما کو قتل کرنے کی سازش کررہی ہے

آیت الله سیستانی کی حمایت پر عراقی سنی عالم دین قتل


ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق «خالد الملا» نے سومریہ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ اس تنظیم کے ہاتھوں بصرہ میں اب تک کئی اہل سنت علما قتل ہوچکے ہیں جنمیں معروف عالم دین شیخ عبدالله عدنان بھی شامل ہیں ۔

الملا نے مزید کہا: حماس عراق اب تک چار علما پر قاتلانہ حملہ کرچکی ہے ۔


عراقی علما کونسل سربراہ کا کہنا ہے: حملوں میں ایک اہم ٹارگٹ شیخ یوسف الراشد بھی تھا جنکو آیت الله سیستانی اور رضا کار فورس کی تشکیل کی وجہ سے ٹیلفون پر دھمکی میں کہا گیا تھا کہ انکی زبان کاٹ دی جائے گی

الملا کے مطابق شیخ یوسف کی گاڑی پر حملے میں زندہ بچ جانے والے ایک فرد نے اس تنظیم کے افراد کو پہچان لیا تھا ۔

اس واقعے میں تین افراد مارے گئے تھے۔


3509978

نظرات بینندگان
captcha