
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے tunis.icro کے مطابق ایرانی ثقافتی سنٹر ، ریڈیو تیونس اور کوثر قرآنی مرکز کے مشترکہ تعاون سے مقابلہ حسن قرآت منعقد کیا گیا
ثقافتی مرکز کے سربراہ محمد اسدی موحد اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامیاب قاریوں میں انعامات تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب میں اسدی موحد نے قرآن کو راہ ہدایت اور سعادت قرار دیتے ہوئے اس حدیث کی طرف اشارہ کیا جسمیں رسول اکرم (ص) فرماتے ہیں «إذا التبس علیکم الفتن کقِطَع اللیل المُظلم فعلیکم بالقرآن:
جب تمھیں فتنے گھیر لیں تو تم پر لازم ہے کہ قرآن سے تمسک اختیار کرو، اور کہا کہ آج کے حالات میں قرآن ہی پناہگاہ ہے۔
تقریب کے آخر میں تمام شرکا کو ایرانی چاپ کا قرآن مجید تحفے میں پیش کیا گیا۔